کراچی(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے احکامات پر پاکستان کوسٹ گارڈز کا ایکشن، منشیات اور سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ساحلی پٹی پر کریک ڈاؤن۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے 2052 کلو چرس، 5837 کلو سپاری، گٹکامکس۔سگریٹ اور کپڑے کو ضبط کر لیا۔7 سپیڈ بوٹس، 18 گاڑیاں، 2 لاکھ 93 ہزار لیٹر پیٹرول و ڈیزل بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
اس کے علاوہ ڈیری و بیکری مصنوعات، گروسری آئٹمز اور کاسمیٹکس مصنوعات بھی پکڑی گئیں۔ کارروائی کے دوران الیکٹرک سامان، اپلائنس، ٹائرز، سپیر پارٹس کو بھی ضبط کر لیا گیا۔ مزید براں، آپریشن میں 25 غیر قانونی تارکین وطن بھی پکڑے گئے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے منشیات اور سمگلنگ کے خلاف پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے منشیات و سمگلنگ مافیا کی سرکوبی کے لئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات اور سمگلنگ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھی جائے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…