بلوچستان اسمبلی میں کمیٹیوں کے قیام کیلئے وزیراعلیٰ سے مشاورت ہوگئی، اسپیکر

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو نے ایک بل پیش کیا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ بور ڈ آف ریونیو قواعد انضباط کار صوبائی اسمبلی مجریہ 1974کے قاعدہ نمبر 180کے تحت تحریک پیش کریں کہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کوئٹہ کا (ترمیمی) آرڈیننس 2024 کو اسمبلی کے سامنے پیش کرنے کی بابت قاعدہ نمبر 24 کے لوازمات کو مستثنیٰ قرار دیا جائے جس پر نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر مالک بلوچ نے پوائنٹ آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک بہت ضروری بل ہے اس کو کمیٹی کے حوالے کیا جائے تاکہ وہ اس کا تفصیلی جائزہ لے کر اسمبلی میں رپورٹ پیش کریں جس پر اسپیکر نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کمیٹیوں کے قیام کیلئے وزیراعلیٰ سے مشاورت ہوگئی ہے، لہٰذا ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کا ترمیمی آرڈیننس 2024 کمیٹی کے حوالے کیا جائے تاکہ وہ تفصیلی رپورٹ بنا کر اسمبلی میں پیش کریں . .

.

متعلقہ خبریں