کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 25 مئی کو گیس بند رہے گی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سوئی سدرن گیس کمپنی کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق ضروری مرمت کے سلسلے میں 25 مئی 2024 بروز ہفتہ صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک ہزار گنجی، بروری روڈ ،اے ون سٹی، خروٹ آباد، خیزی، پی ای ایف بیس سمنگلی ائیر پورٹ، بلیلی ، کلی برات، جناح ٹاؤن،شہباز ؤٹان، کلی اسماعیل، نواں کلی، کیچ ناصران، کچلاک، پشین، حرمزئی، زیارت اور ان سے ملحقہ علاقوں کو گیس کی ترسیل بند رہیگی . صارفین گیس سے گزارش ہے کہ اس دورانیہ میں متبادل ایندھن کا انتظام کرلیں .

انتظامیہ سوئی گیس کمپنی اس زحمت پر معذرت خواہ ہے اور آپ کے تعاون کی طلبگار ہے . . .

متعلقہ خبریں