غیر قانونی ایندھن کا استعمال، حب میں 4 اسٹیل ملز کو سربمہر کردیا گیا

حب (قدرت روزنامہ)غیر قانونی ایندھن کے استعمال پر حب انڈسٹریل کی 4اسٹیل ملز کو ادارہ تحفظ ماحولیات نے سربمہر کردیا اسٹیل ملز EPAکے NOCکے بغیر چل رہی تھیں ڈائریکٹرجنرل EPAکا نوٹس مذکورہ اسٹیل ملز کافی عرصہ سے ای پی اے حب انتظامیہ کی ناک اور آنکھ کے نیچے گیس اور فرنس آئل کی جگہ غیر قانونی ایندھن کے طور پر بوسیدہ کپڑے پلاسٹک کے جوتے اور لکڑی کا استعمال کر تی رہیں اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ حب انڈسٹریل ایریا میں قائم خام لوہے سے تعمیراتی سریا بنانے والے کافی کارخانوں میں گیس اور فرنس آئل کے بجائے غیر قانونی طور پر سستے ایندھن کے طور پر بوسیدہ کپڑوں ،پلاسٹک کے جوتے اور لکڑی کا استعمال کیا جارہا ہے تاہم گزشتہ دنوں ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات بلوچستان نے نوٹس لیتے ہوئے EPAریجنل ڈائریکٹریٹ کو کاروائی کے احکامات دیئے جس پر گزشتہ دنوں 4اسٹیل ملز زم ذمہ،شعبان ،اے کے اسٹیل اور جے ایل اسٹیل کو سربمہر کردیا گیا ڈائریکٹر جنرل آفس ذرائع کے مطابق مذکورہ اسٹیل ملز EPAکی NOCکے بغیر چل رہی تھیں . .

.

متعلقہ خبریں