آئی فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی فون بنانے والی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فونز کی قیمتوں کے حوالے سے حیران کن پیش کش کر دی۔ یہ فیصلہ چین میں اپنے حریف ہواوے کے ساتھ سخت مقابلے کے بعد سامنے آیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے چین میں اپنے آفیشل ’ٹی مال سائٹ‘ میں مخصوص آئی فون ماڈلز پر 2300 یوان یعنی 318 ڈالر تک کی رعایت دی ہے۔
امریکی کمپنی کی جانب سے چین میں مذکورہ رعایت کی مہم 20 مئی سے 28 مئی تک جاری رہے گی۔
قبل ازیں اسی سال ماہ فروری میں بھی ایپل نے رعایت کا اعلان کرتے ہوئے آئی فونز پر زیادہ سے زیادہ ڈسکاؤنٹ 1150 یوان دیا تھا جبکہ اس بار 2300 یوان تک کی رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے، دیگر ماڈلز کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی فون 15 پرو میکس کے ون ٹی بی ماڈل پر سب سے زیادہ رعایت دی جا رہی ہے اس کے علاوہ متعدد ماڈلز پر بھی خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ خریداروں کی ترغیب کیلئے آئی فون 15 کے 128 جی بی ویریئنٹ والے ماڈلز پر 1400یوان تک کا ڈسکاؤنٹ دیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

Recent Posts

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

5 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

17 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

23 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

26 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago