برطانوی انتخابات 2024: کس کا پلڑا بھاری ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ میں جاری تازہ انتخابی سروے کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے مقابلے میں لیبر پارٹی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جب کہ بھارتی نژاد برطانوی وزیر اعظم رشی سونک بھی کیئر اسٹارمر سے شسکت کھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
برطانوی ادارے یوگووڈاٹ کو ڈاٹ یو کے نے سروے رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 22-21 سے مئی 2024 میں کیے گئے حالیہ سروے کے مطابق برطانیہ میں دو بڑی جماعتیں کنزرویٹو پارٹی اور لیبر پارٹی کے درمیان مقابلہ ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے تاہم کنزرویٹو پارٹی کے مقابلے میں لیبر پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔
سروے کے مطابق لیبر پارٹی کے حق میں 46 فیصد رائے دہندگان نے رائے دی ہے جب کہ کنزرویٹو پارٹی کے حق میں صرف 21 فیصد لوگوں نے اپنی رائے دی ہے۔
وزیر اعظم رشی سونک کی جانب سے عام انتخابات کے اعلان سے قبل کرائے گئے تازہ ترین اس سروے میں کنزرویٹو پارٹی کو 21 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ لیبر پارٹی کو 46 فیصد ووٹ ملے ہیں۔
سروے کے مطابق رشی سونک کی پسندیدگی اور دیگر خصوصیات کے لحاظ سے بھی گراف تیزی سے گر رہا ہے، ایک وجہ یہ بھی ہے کہ معیشت 2022 کے اوائل کے بعد سے اپنی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔
رشی سنک کے بارے میں صرف 20 فیصد لوگ مثبت خیالات رکھتے ہیں جبکہ 71 فیصد ان کے بارے میں منفی نقطہ نظر رکھتے ہیں۔ اس سے اس مہینے میں پسندیدگی کا اسکور منفی 51 ہے، جو ان کا اب تک کا سب سے کم سطح پر آنے والا گراف ہے۔
رشی سنک کے مقابلے میں لیبر پارٹی کے کیئر اسٹارمر بہت زیادہ مقبول ہیں، اگرچہ مجموعی طور پر وہ غیر مقبول ہیں لیکن 34 فیصد برطانوی عوام لیبر پارٹی کے رہنما کے بارے میں مثبت نقطہ نظر رکھتے ہیں اور 51 فیصد منفی نقطہ نظر رکھتے ہیں۔
تازہ ترین سروے کے نتائج کو لندن کی موجودہ حکومت کے لیے ایک چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔ وہ بھی رواں سال برطانیہ کے مجوزہ انتخابات سے قبل۔ یہ امر ووٹروں کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے اور اس کے گہرے اثرات الیکشن کے نتائج پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔
پبلک ہیلتھ سروس پر عوامی اعتماد گزشتہ چند سالوں سے مسلسل کم ہو رہا ہے۔ خاص طور سے 2020 ء میں کورونا کی وبا نے اس میں اہم کردار ادا کیا۔ دو ہزار بیس سے نیشنل ہیلتھ سروس پر اعتماد اور اس بارے میں اطمینان کی شرح 29 فیصد گری ہے۔
رطانوی ووٹر اور وزیر اعظم رشی سونک کے لیے صحت کی دیکھ بھال کا موضوع سماجی مسائل کی فہرست میں مسلسل سب سے اوپر پائے جانے والے تین اہم مسائل میں سے ایک ہے۔ رشی سونک کی کنزرویٹیو پارٹی ویسے ہی رائے شماری میں لیبر پارٹی سے پیچھے ہے۔
دریں اثناء رشی سونک کی قدامت پسند پارٹی کی الیکشن مہم میں مریضوں کے اعلاج کے لیے انتظار کے اوقات کو کم کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

18 mins ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

2 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

2 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

2 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

2 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

2 hours ago