پاکستان سے 31 ہزار 57 سرکاری عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں، ترجمان مذہبی امور


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سے عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 126 حج پروازوں کے ذریعے 31 ہزار 57 سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، جس سے مکہ مکرمہ کے علاقے عزیزیہ اور بطحاء قریش کی رونقیں دوبالا ہو گئی ہیں۔
سعودی عرب میں پاکستان حج مشن، سعودی حکام اور کیٹرنگ کمپنیوں کی جانب سے اللہ کے مہمانوں کا پُرتپاک استقبال کیا جا رہا ہے۔
ترجمان مذہبی امور نے بتایا ہے کہ اب تک 126 حج پروازوں کے ذریعے 31 ہزار 57 سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔جمعرات کو 12 پروازوں کے ذریعے مزید 24 سو 50 عازمینِ حج کی مدینہ منورہ پہنچ جائیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ پرائیویٹ سکیم کے تحت 2 ہزار سے زیادہ عازمین کرام بھی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جب کہ 16 ہزار 5 سو عازمینِ کرام کی سعودی حکام کے خصوصی تعاون سے ریاض الجنہ کی زیارت مکمل ہو گئی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ 12 ہزار 435 عازمینِ کرام زیارتِ مدینہ منورہ مکمل کر کے عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے جدہ کے لیے براہ راست حج پروازوں کا آغاز 24 مئی سے ہو گا، عازمینِ حج کی طبی سہولیات کے لیے 156 جبکہ آمدو رفت، رہائش اور خوراک کے انتظامات کے لیے 336 افراد پر مشتمل معاونین مصروف عمل ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ مکہ مکرمہ کے مین کنٹرول آفس میں پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے بھی عازمینِ حج کی رہنمائی اور معاونت کا سلسلہ جاری ہے۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

25 mins ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

44 mins ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

1 hour ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

1 hour ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

2 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

2 hours ago