گلوکارہ میڈونا کے مداح نے 18 ٹیٹو بنوا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی ریاست کینساس کی تارا بیری نے اپنے جسم پر ایک ہی گلوکارہ کے سب سے زیادہ ٹیٹو بنوانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا، پاپ میوزک کی سرشار پرستار تارا بیری نے اپنے جسم پر میڈونا کی 18 تصاویر بنوا کر اپنی پسندیدہ فنکارہ کو خراج تحسین پیش کیا . تارا بیری نے سب سے زیادہ ٹیٹو بنانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرتے ہوئے، برطانوی خاتون نکی پیٹرسن سے چھین لیا، نکی نے جسم پر اپنے پسندیدہ ریپر ایمینیم کے 15 ٹیٹو بنوا رکھے ہیں .

تارا بیری نے بتایا کہ اس نے اپنا پہلا میڈونا ٹیٹو 2016 میں اس وقت بنوایا، جب اس نے سنا کہ گلوکارہ ٹیٹو والے مداحوں کو میوزک ویڈیو میں نظر آنے کے لیے تلاش کر رہی ہیں . گنیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے تارا پیری نے بتایا کہ جب مجھے معلوم ہوا کہ اس وقت کی گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر نکی پیٹرسن نے ایمینیم کے 15 ٹیٹو بنوا رکھے ہیں تو میں نے اس رات فیصلہ کیا کہ یہ ریکارڈ اپنے نام کروں گی، اور آرٹسٹ کے پاس پہنچ گئی، اس نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حامی بھرلی . انہوں نے بتایا کہ میڈونا کی سب سے مشہور تصویر جو ان کو خود بھی بہت پسند ہے . جو 2003 کے MTV ویڈیو میوزک ایوارڈز میں میڈونا اور برٹنی سپیئرز کے درمیان مشہور ہونے والے بوسے کی ہے . انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ مجھ سے پوچھتے رہتے ہیں کہ کیا وہ میرے بازوؤں کی تصاویر اور ویڈیو لے سکتے ہیں . واضح رہے تارا بیری نے بتایا کہ ٹیٹو بنوانے کے لیے ان کو بہت کچھ کرنا پڑا، لوگوں سے پیسے بھی لیے، بھیک بھی مانگی، انہوں نے بتایا کہ ان تصاویر کی کل قیمت 9ہزار800 ڈالرز ہے . . .

متعلقہ خبریں