گلوکارہ میڈونا کے مداح نے 18 ٹیٹو بنوا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی ریاست کینساس کی تارا بیری نے اپنے جسم پر ایک ہی گلوکارہ کے سب سے زیادہ ٹیٹو بنوانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا، پاپ میوزک کی سرشار پرستار تارا بیری نے اپنے جسم پر میڈونا کی 18 تصاویر بنوا کر اپنی پسندیدہ فنکارہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

تارا بیری نے سب سے زیادہ ٹیٹو بنانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرتے ہوئے، برطانوی خاتون نکی پیٹرسن سے چھین لیا، نکی نے جسم پر اپنے پسندیدہ ریپر ایمینیم کے 15 ٹیٹو بنوا رکھے ہیں۔
تارا بیری نے بتایا کہ اس نے اپنا پہلا میڈونا ٹیٹو 2016 میں اس وقت بنوایا، جب اس نے سنا کہ گلوکارہ ٹیٹو والے مداحوں کو میوزک ویڈیو میں نظر آنے کے لیے تلاش کر رہی ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے تارا پیری نے بتایا کہ جب مجھے معلوم ہوا کہ اس وقت کی گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر نکی پیٹرسن نے ایمینیم کے 15 ٹیٹو بنوا رکھے ہیں تو میں نے اس رات فیصلہ کیا کہ یہ ریکارڈ اپنے نام کروں گی، اور آرٹسٹ کے پاس پہنچ گئی، اس نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حامی بھرلی۔

انہوں نے بتایا کہ میڈونا کی سب سے مشہور تصویر جو ان کو خود بھی بہت پسند ہے۔ جو 2003 کے MTV ویڈیو میوزک ایوارڈز میں میڈونا اور برٹنی سپیئرز کے درمیان مشہور ہونے والے بوسے کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ مجھ سے پوچھتے رہتے ہیں کہ کیا وہ میرے بازوؤں کی تصاویر اور ویڈیو لے سکتے ہیں۔
واضح رہے تارا بیری نے بتایا کہ ٹیٹو بنوانے کے لیے ان کو بہت کچھ کرنا پڑا، لوگوں سے پیسے بھی لیے، بھیک بھی مانگی، انہوں نے بتایا کہ ان تصاویر کی کل قیمت 9ہزار800 ڈالرز ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ سے 20 ملزمان گرفتار، 3 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، موٹر سائیکل، منشیات و اسلحہ برآمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پولیس کی اشتہاری مفرور سنیچرز نامزد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم…

4 mins ago

ٹرانسپورٹرز کا چالان اور موٹروے پولیس کے رویہ کیخلاف لکپاس کے مقام پر احتجاج

بولان(قدرت روزنامہ)موٹر وے پولیس کی ایک مسافر گاڈی کو ایک ہزار چالان کرنے اور ناروا…

14 mins ago

حکومت بلوچ اور پشتونوں کیخلاف آپریشن کے ذریعے ان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے آپریشن عزم…

23 mins ago

رکن صوبائی اسمبلی صمد گورگیج پارلیمانی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی امور منتخب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان صمد خان گورگیج پارلیمانی سیکرٹری برائے…

35 mins ago

اوستہ محمد میں خاتون کا قتل ،ملزمان کی گرفتاری کیلئے اہلخانہ کا احتجاج

اوستہ محمد(قدرت روزنامہ)شہداد کوٹ سندھ کے رہائشی حامد علی بروہی زاہدہ بروہی و دیگر گنداخہ…

57 mins ago

مسلح جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے، ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا، ضیاء لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان ضیا ء لانگونے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان میں…

1 hour ago