چاہت فتح علی خان کا ’بدوبدی‘ دلجیت دوسانجھ کی وجہ سے وائرل ہوا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گلوکار چاہت فتح علی خان کی جانب سے حال ہی میں ریلیز کیے گئے پنجابی گانے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کی ویڈیو تیزی وائرل ہورہی ہے۔ گلوکار نے گزشتہ ہفتے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کی ویڈیو اپنے یوٹیوب اور انسٹاگرام پر ریلیز کی تھی، جس کے بعد ان کا گانا وائرل ہوا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس گانے کی شہرت میں بھارتی پنجابی اسٹار دلجیت دوسانجھ کا اہم کردار ہے۔
چاہت فتح علی خان کے ’بدوبدی‘نے دلجیت دوسانجھ کا دل بھی جیت لیا۔ دلجیت دوسانجھ نے بھی اپنی مزاحیہ ویڈیو جاری کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ دلجیت نے انسٹاگرام پر لگائی گئی رِیل کا آغاز ’آئے ہائے اوئے ہوئے، بدو بدی‘ سے کیا اور پھر اس کے بعد دلچسپ انداز میں ادھر ادھر گھومتے ہوئے نظر آئے، گھومنے پھرنے کی ویڈیو کو مزاحیہ انداز میں الفاظ سے نوازا۔
چاہت فتح علی خان کے گانے کی ویڈیو کو پاکستان سمیت بھارت کے متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز سمیت شوبز ویب سائٹس پر بھی شیئر کیا گیا اور لوگوں نے ان کی پرفارمنس پر دلچسپ تبصرے کیے۔
شائقین نے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کے بجائے چاہت فتح علی خان کے ڈانس اور ان کے ساتھ ویڈیو میں نظر آنے والی ماڈل پر تبصرے کیے اور ماڈل کو مشورے دیے کہ وہ گلوکار سے دور رہیں تو بہتر ہے۔
’اکھ لڑی بدوبدی‘ کی ویڈیو کو یوٹیوب سمیت انسٹاگرام پر 2 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے اور اس پر شائقین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا عمل بھی جاری ہے۔
چاہت فتح علی خان نے جس پنجابی گانے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کو اپنے منفرد انداز اور آواز میں گایا، اسے پہلی بار ملکہ ترنم نورجہاں نے 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بنارسی ٹھگ‘ کے لیے گایا تھا۔
یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان کا تعلق پاکستان سے ہے لیکن ان کے پاس برطانوی پاسپورٹ بھی ہے۔ چاہت فتح علی خان نے اپنی زندگی لندن میں گزاری۔ وہ اوبر ڈرائیور اور لندن میں سکیورٹی گارڈ بھی رہے۔ انہوں نے لندن میں کرکٹ بھی کھیلی۔ گلوکار گانے کے شوق کی وجہ سے اپنی برادری میں مشہور تھے۔
’بدوبدی‘ فی الحال بین الاقوامی سطح پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین، ڈیجیٹل تخلیق کار، گلوکار اور دیگر لوگ ’بدوبدی‘ پر ریلز بنا رہے ہیں۔ یہ گانا ہندوستان میں ٹرینڈ کر رہا ہے اور ان کے مواد تخلیق کار اور مشہور شخصیات اس سے بہت متاثر ہیں۔ وہ سبھی چاہت فتح علی خان کی ریلیں پوسٹ کر رہے ہیں اور ان کے پرانے گانوں کو بھی کھوج رہے ہیں۔

Recent Posts

اوستہ محمد میں خاتون کا قتل ،ملزمان کی گرفتاری کیلئے اہلخانہ کا احتجاج

اوستہ محمد(قدرت روزنامہ)شہداد کوٹ سندھ کے رہائشی حامد علی بروہی زاہدہ بروہی و دیگر گنداخہ…

19 mins ago

مسلح جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے، ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا، ضیاء لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان ضیا ء لانگونے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان میں…

41 mins ago

مانجھی پور،نہر میں نہاتے ہوئے 9 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

مانجھی پور(قدرت روزنامہ)مانجھی پور کے قریب گوٹھ شمس الحق کھوسہ کے رہائشی 9 سالہ عمران…

51 mins ago

دکی ، وین بے قابو ہوکر الٹ گئی ،2 خواتین اور بچوں سمیت 6 مسافر زخمی

دکی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے رباط کے مقام پر مسافر وین بے قابو…

57 mins ago

کوئٹہ، 3 معصوم بہن بھائیوں کا قتل، ملزم کو 3 بار سزائے موت کی سزا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیشن جج سریاب جناب نجیب اللہ کاکڑ نے 4معصوم بہن بھائیوں کو تیز دھار…

1 hour ago

واجبات کی عدم ادائیگی پر مچ جیل کی بجلی کاٹ دی گئی، سکیورٹی خدشات بڑھ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)واجبات کی عدم ادائیگی پر بلوچستان کی سب سے بڑی جیل سینٹرل جیل مچ…

1 hour ago