عیدالاضحیٰ پر کانگو وائرس پھیلنے کا خطرہ، قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عیدالاضحٰی پر کانگو وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں اور متعلقہ حکام کو ایڈوائزری جاری کر دی۔
رواں سال عیداالاضحی سے قبل ہی خیبرپختونخوا میں کانگو بخار کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے، جس کے بعد نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے ملک میں کانگو بخار سے بچاؤ کے کیے ایڈوائزری جاری کردی ہے، ہیٹ اسٹروک اور ٹائیفائیڈ بخار کی روک تھام کے لیے بھی قومی ادارہ صحت نے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔
قومی ادارہ صحت کے تحت سینٹر فار ڈیزیزز کنٹرول (سی ڈی سی) نے خاص طور پر آمدہ عیدالاضحی پر کانگو بخار کے خلاف چوکس رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، گزشتہ سال بھی عیدالاضحی کے بعد پاکستان میں 101 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

سی ڈی سی کے مطابق جانوروں کو کانگو بخار چیچڑ سے پیدا ہونے والے نیرو وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے، یہ بخار بنیادی طور پر چیچڑ کے کاٹنے یا نیرو وائرس سے متاثرہ جانوروں کو ذبح کرنے کے دوران خون یا بافتوں سے انسانوں میں بھی منتقل ہوجاتا ہے، پھر یہ بخار ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوسکتا ہے۔
ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے قومی ادارہ صحت کی ہدایات
شدید گرمی کے باعث ہیٹ اسٹروک اور سن اسٹروک سے بچاؤ کے لیے قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں گرمی کی لہر کے اثرات ہر سال بڑھ رہے ہیں، جس کی وجہ سے مختلف بیماریوں اور اموات کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

قومی ادارہ صحت نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ براہ راست سورج کی روشنی میں جانے سے گریز کریں، پانی زیادہ پیئں، نمکین غذائیں استعمال کریں اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے ٹوپیاں اور ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں، ہیٹ اسٹروک سے منسلک پیچیدگیوں کو کم کرنے میں ری ہائیڈریشن بہت اہم ہے۔
ٹائیفائیڈ بخار کے لیے این آئی ایچ کی ہدایات
قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹائیفائیڈ بخار بہت زیادہ ہورہا ہے، جو پینے کے صاف پانی تک ناکافی رسائی، حفظان صحت کے ناقص طریقوں اور حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے کی وجہ سے ہے۔

سی ڈی سی نے ٹائیفائیڈ بخار کو کم کرنے کے لیے حفاظتی ٹیکے لگوانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

Recent Posts

وزیراعظم پی آئی اے کی جلد نجکاری چاہتے ہیں مزید تاخیر نہ کی جائے، علیم خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پی آئی اے…

37 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کے خلاف جمعے کو ملک بھر میں 13 ہزار پیٹرول پمپس بند رہیں گے

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی کال پر ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے خلاف…

46 mins ago

آپریشن عزم استحکام پر حکومت کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے تحفظات…

53 mins ago

غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، وزیراعظم

آستانہ(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا…

1 hour ago

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 سینیٹ سے منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹ میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا…

1 hour ago

گندم کی مصنوعات پرٹیکس عائد ہونے سے آٹا 7 روپے فی کلو مہنگا ہوجائے گا

کراچی(قدرت روزنامہ)مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر، بجٹ میں ٹیکسوں میں…

1 hour ago