پی ٹی اے کو کس ٹیلی کام آپریٹر کے خلاف صارفین کی سب سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو اپریل 2024 میں ٹیلی کام صارفین کی جانب سے مختلف ٹیلی کام آپریٹرز اور سیلولر آپریٹرز کے خلاف 16 ہزار 318 شکایات موصول ہوئیں۔
پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق، ٹیلی کام آپریٹر زونگ کے خلاف سب سے زیادہ 5 ہزار 702 شکایات موصول ہوئیں، دوسرے نمبر پر ٹیلی کام آپریٹر جاز کے خلاف 5 ہزار 533 شکایات موصول ہوئیں۔
تیسرے نمبر پر ٹیلی کام آپریٹر ٹیلی نار ہے جس کے خلاف ماہ اپریل میں 2 ہزار 705 شکایات موصول ہوئیں۔ پی ٹی اے کو سب سے کم شکایات ٹیلی کام آپریٹر یوفون کے خلاف موصول ہوئیں جن کی کل ایک ہزار 910 ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ مذکورہ تمام ٹیلی کام آپریٹرز کے خلاف موصول شدہ شکایات میں سے 99 فیصد کا ازالہ کیا گیا۔
پی ٹی اے کو بنیادی ٹیلی فونی کے خلاف 126 شکایات بھی موصول ہوئیں جن میں سے 124 کو اپریل کے دوران حل کیا گیا جس کی شرح 98.4 فیصد تھی۔ مزید برآں، ISPs کے خلاف 294 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 272 (92.5 فیصد) کا ازالہ کیا گیا۔
سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یہ شکایات مختلف ٹیلی کام آپریٹرز کے خلاف موصول ہوئی ہیں، جن میں سیلولر موبائل آپریٹرز، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)، لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل آپریٹرز، وائرلیس لوکل لوپ آپریٹرز اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے شامل ہیں۔

Recent Posts

مسلح جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے، ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا، ضیاء لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان ضیا ء لانگونے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان میں…

14 mins ago

مانجھی پور،نہر میں نہاتے ہوئے 9 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

مانجھی پور(قدرت روزنامہ)مانجھی پور کے قریب گوٹھ شمس الحق کھوسہ کے رہائشی 9 سالہ عمران…

24 mins ago

دکی ، وین بے قابو ہوکر الٹ گئی ،2 خواتین اور بچوں سمیت 6 مسافر زخمی

دکی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے رباط کے مقام پر مسافر وین بے قابو…

30 mins ago

کوئٹہ، 3 معصوم بہن بھائیوں کا قتل، ملزم کو 3 بار سزائے موت کی سزا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیشن جج سریاب جناب نجیب اللہ کاکڑ نے 4معصوم بہن بھائیوں کو تیز دھار…

38 mins ago

واجبات کی عدم ادائیگی پر مچ جیل کی بجلی کاٹ دی گئی، سکیورٹی خدشات بڑھ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)واجبات کی عدم ادائیگی پر بلوچستان کی سب سے بڑی جیل سینٹرل جیل مچ…

46 mins ago

خضدار ،بساک کی جانب سے بلوچ لٹریسی کمپین کے تحت ایجوکیشنل واک کا انعقاد

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے بلوچ لٹریسی کمپین کے تحت ” سکندر…

51 mins ago