اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شادی شدہ خواتین کے پاسپورٹ کے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کے حل کے لیے وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی، جو پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کا نام شامل کرنے کے معاملے پر غور کرے گی اور قابل عمل حل تلاش کرے گی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاملے کو حل کرنے کے لیے وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی۔ انہوں نے ایک عملی حل کی ضرورت پر زور دیا اور کمیٹی کو ہدایت دی کہ وہ تمام مسائل کا جائزہ لے اور ایسی سفارشات فراہم کرے جو شادی شدہ خواتین کی سہولت کو ترجیح دیں۔
انہوں نے یقین دلایا کہ قواعد و ضوابط کے دائرہ کار میں اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ یہ معاملہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کے دوران اس وقت زیر بحث آیا، جب وکیل خدیجہ بخاری، اور لاہور ہائیکورٹ کے ایک مقدمے میں درخواست گزار نے اس معاملے پر بات کی۔
یہ ان خواتین کے لیے ہے جو اپنی ازدواجی حیثیت سے قطع نظر ہوکر اپنے والد کا نام اپنے نام کے ساتھ برقرار رکھنا چاہتی ہیں، اس مسئلے نے حکومتی اداروں کی طرف سے خواتین کے خلاف ممکنہ امتیازی سلوک کے بارے میں ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔
خاص طور پر طلاق کے بعد بھی اکثر عورت کی شناخت کو اس کے سابقہ شوہر سے جوڑا جاتا ہے، جبکہ وہ اس بات کو ترجیح نہیں دے رہی ہوتی ہے۔ اسی سلسلے میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ اس مسئلے کا قواعد و ضوابط کے تحت فوری حل نکالا جائے۔
کراچی (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر حافظ نعیم…
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…