پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، کویت نے نوکریوں کا اعلان کر دیا

کویت سٹی (قدرت روزنامہ)کویت میں سرکاری اور نجی شعبوں میں پاکستان سمیت دیگر غیرملکی ملازمین کی بھرتی کے لیے ورک ویزا اور ٹرانسفر سسٹم کا اعلان کردیا گیا۔

کویت کی پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت (پی اے ایم) کے اعلان کے بعد جون 2024 سے غیرملکی ملازمین کے لیے ورک ویزا کی فراہمی اور ٹرانسفر کی منظوری شروع کردی جائے گی۔کویت میں بعض شعبوں خصوصاً تعمیراتی شعبے میں ورکرز کی کمی ہے اور معاوضہ کئی گنا بڑھ چکا ہے۔ ورکرز کی کمی کو پورا کرنے اور معاوضے کے باعث اخراجات کی زیادتی میں کمی لانے کے لیے کویت کی حکومت کویتی اداروں کو غیرملکی ورکرز کی بھرتیوں کی اجازت دی جارہی ہے۔

ملک کے مختلف شعبوں مثلاً صحت، تعلیم، غیرملکی سرمایہ کاری، سپورٹس کلبز، عوامی فلاح و بہود، زراعت، ماہی گیری، لائیواسٹاک، رئیل اسٹیٹ، صنعتی سہولیات اور چھوٹی صنعتوں کے علاوہ سرکاری کمپنیوں میں بھی غیرملکی ورکرز کو بھرتی کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

غیرملکی وکرز کی خدمات حاصل کرنے کے نجی شعبے کے خواہشمند آجروں کی ضرورت کی مکمل جانچ کے بعد پی اے ایم ورک پرمٹ جاری کرے گا۔ آجروں سے ہر ورک پرمٹ کے لیے 150 کویتی دینار (تقریباً 490 ڈالر) بطور انتظامی فیس لی جائے گی۔ تاہم درج بالا شعبے ان شرائط پر عملدرآمد سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

1 hour ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

3 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

3 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

3 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

3 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

3 hours ago