پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی ہو گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوگئی ہے .

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے، اعدادو شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 مئی کو ختم ہفتے میں 4.1 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں .

اس کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 مئی تک 14.58 ارب ڈالر رہے .

اس کے علاوہ سٹیٹ بینک کے ذخائر 2.1 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.15 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.25 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.42ارب ڈالر رہے .

. .

متعلقہ خبریں