لاہور (قدرت روزنامہ) اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ پاکستانی اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اُن کے سیلون کے باہر قاتلانہ حملہ ہوا ہے ،واضح رہے کہ زینب جمیل نے سال 2020 میں اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، اُنہوں نے کہا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اپنے مذہب کی خاطر اداکاری اور ماڈلنگ چھوڑ رہی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سابقہ اداکارہ کی گاڑی جیسے ہی اُن کے سیلون کے باہر آکر رُکی تو اسی دوران موٹرسائیکل سوار 2 حملہ آور آئے اور زینب جمیل پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ حملے میں زینب جمیل کو 6 گولیاں لگیں، اُنہیں زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔زینب جمیل نے ہوش میں آنے کے بعد بیان دیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ اُنہیں کچھ عرصے سے فون پر قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں اور اُن کے سیلون پر بھی دھمکی آمیز خط بھیجا گیا تھا۔
سابقہ اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ملزمان کو نہیں جانتیں لیکن ملزمان پہلے سے ہی گھات لگائے ہوئے تھے، ملزمان کو پہلے ہی علم تھا کہ وہ سیلون آرہی ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے زینب جمیل کے ماموں کی مدعیت میں دو نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ زینب کا کہنا ہے کہ اس حملے کے پیچھے اُن کے شوہر بھی ہوسکتے ہیں کیونکہ گزشتہ دو سال سے دونوں کے درمیان اختلافات چل رہے ہیں۔
اس واقعے کے حوالے سے پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہے، ہم بہت جلد ملزمان کا سراغ لگا لیں گے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست نمبر 1338/2019 پر جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پولیس کی اشتہاری مفرور سنیچرز نامزد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم…
بولان(قدرت روزنامہ)موٹر وے پولیس کی ایک مسافر گاڈی کو ایک ہزار چالان کرنے اور ناروا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے آپریشن عزم…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان صمد خان گورگیج پارلیمانی سیکرٹری برائے…
اوستہ محمد(قدرت روزنامہ)شہداد کوٹ سندھ کے رہائشی حامد علی بروہی زاہدہ بروہی و دیگر گنداخہ…