وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات،سری لنکا میں قید پاکستانیوں کی واپسی پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایک اور محاذ پر کامیابی حاصل کرلی، سری لنکا میں قید 43 پاکستانی قیدی وطن واپس آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر ایڈمرل (ر) رویندرا چندرا سری وجے گونارتنے کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں سیکیورٹی اور انسداد منشیات کے سلسلے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا،ملاقات میں دونوں ممالک کے قیدیوں کی اپنے ملک واپسی کیلئے فوری اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا،وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا۔چئیرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسراور متعلقہ افسران کے علاوہ سری لنکن ہائی کمشن کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزارت داخلہ آمد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکن ہائی کمشنر کا خیر مقدم کیا، ملاقات میں سری لنکا میں قید 43 پاکستانی شہریوں کی فوری وطن واپسی پر اتفاق کیا گیا،سری لنکن ہائی کمشنر نے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،وفاقی وزیرداخلہ نے قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون پر سری لنکن ہائی کمشنر کاشکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی نے کہاہے کہ پاکستانی قیدیوں کی ملک واپسی کیلئے انتظامات کو چند روز میں حتمی شکل دے دی جائے گی،وزارت داخلہ ان قیدیوں کو واپس لانے کیلئے گزشتہ ایک ماہ سے سری لنکن حکام کے ساتھ کام کر رہی تھی،وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات گزشتہ 7 دہائیوں میں مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں،پاکستان باہمی تعلقات کو مختلف شعبو ں میں مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

Recent Posts

حکومت بلوچ اور پشتونوں کیخلاف آپریشن کے ذریعے ان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے آپریشن عزم…

6 mins ago

رکن صوبائی اسمبلی صمد گورگیج پارلیمانی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی امور منتخب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان صمد خان گورگیج پارلیمانی سیکرٹری برائے…

18 mins ago

اوستہ محمد میں خاتون کا قتل ،ملزمان کی گرفتاری کیلئے اہلخانہ کا احتجاج

اوستہ محمد(قدرت روزنامہ)شہداد کوٹ سندھ کے رہائشی حامد علی بروہی زاہدہ بروہی و دیگر گنداخہ…

40 mins ago

مسلح جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے، ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا، ضیاء لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان ضیا ء لانگونے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان میں…

1 hour ago

مانجھی پور،نہر میں نہاتے ہوئے 9 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

مانجھی پور(قدرت روزنامہ)مانجھی پور کے قریب گوٹھ شمس الحق کھوسہ کے رہائشی 9 سالہ عمران…

1 hour ago

دکی ، وین بے قابو ہوکر الٹ گئی ،2 خواتین اور بچوں سمیت 6 مسافر زخمی

دکی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے رباط کے مقام پر مسافر وین بے قابو…

1 hour ago