ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور کے سروسز اسپتال میں دوسرے روز بھی زیرعلاج ہیں تاہم اب ان کی طبعیت پہلے کی نسبت بہترہوئی ہے . اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت سنبھلنے لگی ہے، ان کے کمر کا درد قدرے بہتر ہوا ہے .

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کا میٹرس بدل دیا گیا تھا، وہ رات بھر آرام سے سوئیں . ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یاسمین راشد کے معدے میں انفیکشن سے متعلقہ رپورٹ اب پہلے سے بہتر ہے لیکن ڈائریا اور ڈی یائیڈریشن کی وجہ سے یاسمین راشد اب بھی کمزوری محسوس کرتی ہیں . اسپتال ذرائع نے مزید کہا کہ میڈیکل بورڈ نے آج خون ٹیسٹ اور الٹراساونڈ تجویز کیا ہے، انہیں مکمل صحتیابی کے لیے چند دن درکار ہیں جس کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے گا . واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وہ کچھ کھا پی نہ سکیں، قے کی وجہ سے رہنما پی ٹی آئی کے جسم میں پانی کی کمی ہوچکی ہے . انہیں 3 روز قبل لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہونے پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا . . .

متعلقہ خبریں