اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پیمرا کی جانب سے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کے ضمن میں جاری کیا گیا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
پی ایف یو جے کے رضوان قاضی نے وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل عادل عزیز قاضی کے ذریعے درخواست دائر کی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ پیمرا کی جانب سے جاری عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کا 21 مئی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور پیمرا کو انسانی بنیادی حقوق کے خلاف کوئی بھی نوٹیفکیشن یا احکام جاری کرنے سے روکا جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 21 مئی 2024 کو پیمرا کی جانب سے 2 نوٹیفکیشنز کا اجراء ہوا، نوٹیفکیشن میں ٹی وی چینلز کو عدالتی کارروائی کو رپورٹ نہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے، پیمرا نوٹیفکیشن کے مطابق صرف عدالتی تحریری حکم ناموں کو ہی رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نوٹیفکیشن کے ذریعے پیمرا کی جانب سے عام عوام کے معلومات تک رسائی کے حق کی خلاف ورزی کی گئی ہے، پیمرا کی جانب سے اپنے نوٹیفکیشن میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی گئی ہے۔ پیمرا کا 21 مئی کا نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے ایک کی خلاف ورزی ہے اور پیمرا آرڈیننس 2002 کی روح کے بھی برخلاف ہے۔
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…