پاکستان فیڈرل یونین آف جنرنلسٹس نے بھی پیمرا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان فیڈرل یونین آف جنرنلسٹس نے بھی پیمرا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل عادل عزیز قاضی کے ذریعے درخواست دائر کی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 21مئی 2024کو پیمرا کی جانب سے دو نوٹیفکیشنز کا اجرا ہوا،ٹی وی چینلز کو عدالتی کارروائی رپورٹ نہ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے،صرف عدالتی تحریری حکم ناموں کو ہی رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے،پیمرا کی جانب سے عوام کے معلومات تک رسائی کے حق کی خلاف ورزی کی گئی،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پیمرا کی جانب سے اپنے نوٹیفکیشن میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی گئی،پیمرا کا 21مئی کا نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 19اور 19اے ایک کی خلاف ورزی ہے،پیمرا کا 21مئی کا نوٹیفکیشن پیمرا آرڈیننس 2002کی روح کے بھی برخلاف ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیمرا کا عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کا 21مئی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے،پیمرا کو انسانی بنیادی حقوق کے خلاف کوئی بھی نوٹیفکیشن یا حکم دینے سے روکا جائے۔

Recent Posts

بھارت یا پاکستان، کس ملک کی خواتین زیادہ خوبصورت ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا کے دور میں جہاں پاکستان اور بھارت کے حوالے سے…

16 mins ago

ایف سی فورسز کی غیر ضروری تعیناتی اور شاہراہوں پر چیک پوسٹوں کی تعمیر، بلوچستان ہائیکورٹ نے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست نمبر 1338/2019 پر جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس…

25 mins ago

کوئٹہ سے 20 ملزمان گرفتار، 3 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، موٹر سائیکل، منشیات و اسلحہ برآمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پولیس کی اشتہاری مفرور سنیچرز نامزد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم…

36 mins ago

ٹرانسپورٹرز کا چالان اور موٹروے پولیس کے رویہ کیخلاف لکپاس کے مقام پر احتجاج

بولان(قدرت روزنامہ)موٹر وے پولیس کی ایک مسافر گاڈی کو ایک ہزار چالان کرنے اور ناروا…

46 mins ago

حکومت بلوچ اور پشتونوں کیخلاف آپریشن کے ذریعے ان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے آپریشن عزم…

55 mins ago

رکن صوبائی اسمبلی صمد گورگیج پارلیمانی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی امور منتخب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان صمد خان گورگیج پارلیمانی سیکرٹری برائے…

1 hour ago