بھارتی وزیر اعظم 1971 میں کس پاکستانی علاقے کو ہتھیانے کا ارادہ رکھتے تھے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں انتخابات کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی بڑھکوں میں اضافہ ہونے لگا ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک ارمان تو پورا نہیں ہوسکتا کیونکہ 1971 میں وہ بھارت کے وزیر اعظم نہیں تھے ورنہ وہ پاکستانی پنجاب کے ایک علاقے کو ہتھیانے کا ارمان رکھتے تھے۔
حال ہی میں بھارتی پنجاب کے انتخابی دورے پر نریندر مودی کا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ اگر وہ 1971 میں بھارت کے وزیر اعظم ہوتے تو پاکستان سے کرتار پور دربار واپس لے چکے ہوتے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز انتخابی مہم کے سلسلے میں پنجاب کے ضلع پٹیالہ میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ 1971 میں بھارتی قید میں موجود پاکستانی فوجیوں کو رہا کرنے سے قبل اگر وہ وزیر اعظم ہوتے تو کرتار پور دربار کے بھارت میں انضمام کو یقینی بناتے۔
انتخابی مہم کے دوران وزیرِ اعظم نریندر مودی کا یہ حالیہ بیان ان کے پاکستان مخالف بیانات کی ایک کڑی ہے، جس میں وہ اپوزیشن جماعت کانگریس کو اپنی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے پاکستان نوازجماعت قرار دیتے رہے ہیں۔

’1971 میں ٹرمپ کارڈ ہمارے پاس تھا جب 90 ہزار پاکستانی فوجیوں نے ہمارے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے۔ میں پہلے کرتار پور دربار کو واپس لیتا اور اس کے بعد پاکستانی فوجیوں کو رہا کرتا۔‘
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارتی پنجاب کی سرحد سے کچھ دُور واقع کرتار پور دربار سکھوں کے لیے مذہبی اہمیت رکھتا ہے، سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک نے اپنی زندگی کے آخری برس یہاں گزارے تھے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

2 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

3 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

4 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

4 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

4 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

4 hours ago