کراچی کیلیے بجلی 10.69 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کے الیکڑک نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی درخواست کردی۔ کے الیکڑک نے2023 تا 2030 کا ملٹی ائیر ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔ درخواست میں کے الیکٹرک نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 44 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی استدعا کی۔ کے الیکڑک کا موجودہ بنیادی اوسط ٹیرف34 روپے فی یونٹ بنتا ہے۔
کے الیکڑک نے 7 سالہ ملٹی ائیر ٹیرف کے تحت بنیادی ٹیرف میں اضافہ مانگا ہے۔ بجلی کی قیمت کا ای پی پی کمپوننٹ 18 روپے 88 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ ٹیرف میں بجلی کی قیمت کا سی پی پی کمپوننٹ 12 روپے 54 پیسے فی یونٹ مانگا گیا ہے۔
کے الیکٹرک نے ٹرانسشمن چارجز 3.48،ڈسٹری بیوشن چارجز 3.84 روپے فی یونٹ شامل کرنے اور آپریشن اینڈ مینٹیننس 0.42 اور ریٹیل مارجن 0.59 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔ ریکوری لاس الاؤنس کی مد میں 2 روپے88 پیسے فی یونٹ مانگے گئے ہیں۔
بجلی ٹیرف میں ورکنگ کیپیٹل 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ نیپرا نے کے الیکڑک کی درخواست پر شراکت داروں سے7روز میں رائے مانگ لی ہے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

4 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

5 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

5 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

5 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

6 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

6 hours ago