سابق انگلش کرکٹر نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کی ٹاپ فور ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کر دی

لندن (قدرت روزنامہ) سابق انگلش کرکٹر گریم سوان نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹاپ فور ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی ہے .

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق انگلینڈ کے سابق سپنر نے بھارتی نیوز ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں انگلینڈ، بھارت میزبان ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ہوں گی .

سابق سپنر نے نمبر 4 پوزیشن کیلئے پاکستان، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز میں سے کیریبین ٹیم کا انتخاب کرتے ہوئے کہا کہ انگلش ٹیم دفاعی چیمپئین ہے اور رواں برس ٹائٹل کے دفاع کیلئے میدان میں اُترے گی لیکن کنڈیشنز یکسر مختلف ہیں .

قبل ازیں سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف کا کہنا تھا کہ بھارت، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز کے علاوہ آسٹریلیا اور پاکستان ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی اہلیت رکھتے ہیں .

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا، پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکا، 9 جون کو روایتی حریف بھارت، 11 جون کو کینیڈا جبکہ 16 جون کو آئرلینڈ کے مدمقابل ہوگا . 0دوسری جانب دفاعی چیمپئین انگلینڈ کی ٹیم 4 جون کو بارباڈوس میں سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ سے ورلڈکپ مہم کا آغاز کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں