سابق انگلش کرکٹر نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کی ٹاپ فور ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کر دی

لندن (قدرت روزنامہ) سابق انگلش کرکٹر گریم سوان نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹاپ فور ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق انگلینڈ کے سابق سپنر نے بھارتی نیوز ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں انگلینڈ، بھارت میزبان ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ہوں گی۔سابق سپنر نے نمبر 4 پوزیشن کیلئے پاکستان، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز میں سے کیریبین ٹیم کا انتخاب کرتے ہوئے کہا کہ انگلش ٹیم دفاعی چیمپئین ہے اور رواں برس ٹائٹل کے دفاع کیلئے میدان میں اُترے گی لیکن کنڈیشنز یکسر مختلف ہیں۔

قبل ازیں سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف کا کہنا تھا کہ بھارت، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز کے علاوہ آسٹریلیا اور پاکستان ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا، پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکا، 9 جون کو روایتی حریف بھارت، 11 جون کو کینیڈا جبکہ 16 جون کو آئرلینڈ کے مدمقابل ہوگا۔0دوسری جانب دفاعی چیمپئین انگلینڈ کی ٹیم 4 جون کو بارباڈوس میں سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ سے ورلڈکپ مہم کا آغاز کرے گی۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

2 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

3 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

4 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

4 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

4 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

4 hours ago