پونٹنگ اور فلاور کے بعد ایک اور معروف سابق کرکٹر نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کر دیا، وجہ بھی بتا دی

کینبرا (قدرت روزنامہ) سابق کرکٹر رکی پونٹنگ، اینڈی فلاور کے بعد جسٹن لینگر نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دینے والے سابق کرکٹر جسٹن لینگر نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہول سے مشاورت کے بعد بھارتی ٹیم کی کوچنگ میں عدم دلچسپی ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران ایل راہول سے مشورہ مانگا تھا جس پر انہوں نے کہا کہ اگر آپکو لگتا ہے کہ آئی پی ایل کی طرح یہاں پریشر اور سیاست ہے تو آپ اِسے ہزار سے ضرب کردیں! مجھے لگتا ہے کہ کپتان کا یہ ایک مشورہ تھا۔
جسٹن لینگر آئی پی ایل کے رواں سیزن میں لکھنؤ سپر جائنٹس کیلئے بطور ہیڈکوچ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔سابق کرکٹر نے ٹی20 ورلڈکپ اور ایشز میں کامیابیوں کے باوجود سال 2022 میں آسٹریلوی ٹیم کو کوچنگ سے معذرت کرلی تھی۔قبل ازیں اینڈی فلاور اور رکی پونٹنگ نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ فرنچائز کرکٹ کی کوچنگ پر توجہ مرکوز ہے، فل ٹائم کوچنگ میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

33 mins ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

2 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

2 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

2 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

3 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

3 hours ago