دلہن دولہا کے سرعام بوسے نے شادی کی تقریب تہس نہس کروادی، کئی باراتی زخمی، متعدد گرفتار

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت میں اکثر شادی کے عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے ہیں جن پر سوشل میڈیا صارفین بھی چونک جاتے ہیں, حال ہی میں بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہونے والی ایک شادی میدان جنگ بن گئی جس کی وجہ دولہا کی مبینہ نازیبا حرکت تھی .

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہا نے اپنی شادی والے دن مہمانوں کے سامنے دلہن کو سرعام بوسہ دے دیا جس کے بعد لڑکی کے اہلِ خانہ دولہا پر چڑھ دوڑے .

آج نیوز کے مطابق دولہا کی طرف سے کی جانے والی اس حرکت کے بعد سسرالی ڈنڈوں کے ساتھ سٹیج پر آئے اور انہوں نے دولہا سمیت اس کے اہلِ خانہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا . تصادم کے دوران دلہن کے والد سمیت 7 افراد زخمی ہوئے .

واقعے کے بعد پولیس وہاں پہنچی اور دونوں خاندانوں کے سات افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا . پولیس کے مطابق دلہن کے والد نے پیر کی رات اپنی دونوں بیٹیوں کی شادیاں رکھی تھیں . پہلی شادی بغیر کسی پریشانی کے اختتام پذیر ہوئی، جبکہ دوسری شادی کی تقریب میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی .

دلہن والوں کا الزام ہے کہ دولہا نے زبردستی دلہن کا بوسہ لہا، جبکہ دولہا کا کہنا ہے دلہن نے اصرار کیا کہ وہ اس کا بوسہ لے .

. .

متعلقہ خبریں