دلہن دولہا کے سرعام بوسے نے شادی کی تقریب تہس نہس کروادی، کئی باراتی زخمی، متعدد گرفتار

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت میں اکثر شادی کے عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے ہیں جن پر سوشل میڈیا صارفین بھی چونک جاتے ہیں, حال ہی میں بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہونے والی ایک شادی میدان جنگ بن گئی جس کی وجہ دولہا کی مبینہ نازیبا حرکت تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہا نے اپنی شادی والے دن مہمانوں کے سامنے دلہن کو سرعام بوسہ دے دیا جس کے بعد لڑکی کے اہلِ خانہ دولہا پر چڑھ دوڑے۔آج نیوز کے مطابق دولہا کی طرف سے کی جانے والی اس حرکت کے بعد سسرالی ڈنڈوں کے ساتھ سٹیج پر آئے اور انہوں نے دولہا سمیت اس کے اہلِ خانہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔تصادم کے دوران دلہن کے والد سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد پولیس وہاں پہنچی اور دونوں خاندانوں کے سات افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق دلہن کے والد نے پیر کی رات اپنی دونوں بیٹیوں کی شادیاں رکھی تھیں۔ پہلی شادی بغیر کسی پریشانی کے اختتام پذیر ہوئی، جبکہ دوسری شادی کی تقریب میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔

دلہن والوں کا الزام ہے کہ دولہا نے زبردستی دلہن کا بوسہ لہا، جبکہ دولہا کا کہنا ہے دلہن نے اصرار کیا کہ وہ اس کا بوسہ لے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

7 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

8 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

8 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

8 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

9 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

9 hours ago