اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کو ٹی وی چینلز کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کورٹ رپوٹرز تنظیموں کی عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے پیمرا کو ٹی وی چینلز کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔ نوٹس متفرق درخواست پر بھی جاری کیا گیا۔مزید پڑھیں: عدالتی رپورٹنگ پر پیمرا کی پابندی کا حکم ہائیکورٹس میں چلینج، لاہور میں درخواست سماعت کیلیے مقرر
اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے دائر درخواست پر بھی سماعت کی۔ عدالت نے پیمرا اور سیکریٹری انفارمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی
مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…
انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…