اپنے شوہر ارباز خان سے عمر میں فرق بارے بالآخر شوریٰ خان بول پڑیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے معروف اداکار، ہدایتکار و پروڈیوسر ارباز خان کی اہلیہ شوریٰ خان کا کہنا ہے کہ عمر صرف ایک ہندسہ ہے، وہ شوہر اور اپنے درمیان عمر کے فرق کو خاطر میں نہیں لاتیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق شوریٰ خان نے انسٹاگرام سٹوری پر اپنے فالوورز کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا، اس دوران شوریٰ خان نے فالوورز کی جانب سے پوچھے گئے متعدد سوالات کے جواب دیے۔

اداکار ارباز خان کی اہلیہ کا بتانا تھا کہ وہ تقریباً روزانہ ہی کوکنگ کرتی ہیں، اُن کا پسندیدہ مقام اپنا گھر ہے، وہ روزانہ نماز پڑھتی ہیں اور اُن کی پسندیدہ غذا گھر کا کھانا ہے۔شوریٰ نے بتایا کہ وہ ڈائیٹنگ نہیں کرتیں وہ سب کچھ کھاتی ہیں مگر جم روزانہ کی بنیاد پر کرتی ہیں۔اُن کا بتانا تھا کہ وہ رمضان نے پورے رکھتی ہیں اور اُن کی صرف ایک بہن ہے، وہ بہت شرمیلی شخصیت کی مالک ہیں۔اداکارہ نے عمر اور قد میں فرق سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ اُن کا قد 5 فٹ 1 انچ ہے جبکہ اُن کے شوہر، ارباز خان کا قد 5 فٹ 10 انچ ہے۔

شوریٰ خان نے عمر بتانے سے گریز کرتے ہوئے مزید کہا کہ اُن کی نظر میں عمر صرف ایک ہندسہ ہے۔واضح رہے کہ اداکار ارباز خان 56 کے ہیں جبکہ شوریٰ خان کی عمر 42 سال ہے۔یاد رہے کہ ارباز خان نے شوریٰ خان سے قبل ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ شادی کی تھی۔شادی کے 19 سال بعد 2017ء میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

6 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

8 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

8 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

8 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

8 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

8 hours ago