لاہور(قدرت روزنامہ)سابق اداکارہ اور ماڈل زینب جمیل پر لاہور میں قاتلانہ حملے کا مقدمہ دو نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔سابق اداکارہ پر حملے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زینب گاڑی پر اپنے سیلون کے سامنے رکتی ہے، اسی دوران موٹرسائیکل سوار 2 حملہ آور آتے ہیں اور فائرنگ کرکے فرار ہو جاتے ہیں، واقعے میں زینب کو 6 گولیاں لگیں،اپنے بیان میں زینب جمیل نے کہا کہ اسے فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی تھیں، سیلون پر دھمکی آمیز خط بھی بھیجا گیا تھا،
ملزمان کو نہیں جانتی لیکن ملزمان پہلے سے گھات لگائے ہوئے تھےپولیس نے زینب جمیل کے ماموں کی مدعیت میں دو نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ زینب جمیل نے اپنے خاوند پر بھی شبہ ظاہر کیا ہے، کیونکہ ان میں دو سال سے اختلافات چل رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملزمان کا جلد ہی سراغ لگا لیا جائے گا۔
سولرپینل لگوانے میں لاہور پہلے، اسلام آباد دوسرے اورکراچی تیسرے نمبرپررہا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی طرح…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…