آرٹن کیپیٹل کی طرف سے جاری کردہ گلوبل پاسپورٹ انڈیکس نے سب سے زیادہ موبلٹی سکور حاصل کرنے کے لیے اسے عالمی سطح پر پہلے نمبر پر رکھا . متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کو پہلی بار دسمبر 2018 میں مضبوط ترین درجہ دیا گیا تھا . یہ درجہ بندی نقل و حرکت کی آزادی اور پاسپورٹ رکھنے والوں کے ویزا فری سفر پر مبنی ہے . پاسپورٹ کی طاقت نہ صرف شہری کی شناخت کی نمائندگی کرتی ہے بلکہ عالمی مواقعوں تک رسائی، نقل و حرکت میں آسانی اور معیار زندگی کو متاثر کرنے والا ایک اہم عنصر بھی ہے . نیوزی لینڈ کا پاسپورٹ متحدہ عرب امارات کے بعد دوسرا مضبوط ترین پاسپورٹ ہے، جو 146 ممالک میں داخلے کی پیشکش کرتا ہے . جرمنی ، فن لینڈ ، آسٹریا ، لکسمبرگ ، اسپین ، اٹلی ، سوئٹزرلینڈ ، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کے پاسپورٹ ہولڈر 144 ممالک میں داخل ہو سکتے ہیں . مشرق وسطی میں اسرائیل کا پاسپورٹ متحدہ عرب امارات کے بعد دوسرا مضبوط ترین پاسپورٹ ہے . عالمی سطح پر 17 ویں نمبر پر ہے . اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کو 89 ممالک میں ویزا فری داخلہ اور 37 ممالک میں آمد پر ویزا ملتا ہے ، جبکہ 72 ممالک کو ملک میں داخل ہونے سے پہلے ویزا درکار ہوتا ہے . قطر کا پاسپورٹ خطے میں تیسرا مضبوط ترین ہے . عالمی درجہ بندی میں اس کا نمبر47 واں ہے . قطری پاسپورٹ رکھنے والوں کو 52 ممالک میں ویزا فری داخلے اور 39 ممالک میں آمد پر ویزا کی اجازت ہے . 107 ممالک میں پیشگی ویزا درکار ہے . دیگر علاقائی ممالک میں کویتی پاسپورٹ 50 ویں، بحرین 52 ویں، سعودی عرب 55 ویں اور عمان 56 ویں نمبر پر ہے . عالمی سطح پر ، افغانستان کا پاسپورٹ سب سے کمزور ہے ، اس کے بعد عراق، شام، پاکستان، صومالیہ، یمن، میانمار، فلسطینی علاقے اور ایران ہیں . . .
کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ بن گیا،جس کے ذریعے152 ممالک میں داخلہ ممکن ہے . رپورٹ کے مطابق اس پاسپورٹ کیساتھ98 ممالک ویزا فری انٹری ہوسکتی ہے،54 ممالک آمد پر ویزا جاری کردیتے ہیں اورصرف46 ممالک کا ویزا وہاں جانے سے قبل درکار ہوتا ہے .
متعلقہ خبریں