عدالتی رپورٹنگ کی پابندی کا پیمرا نوٹیفکیشن معطل ، فریقین کو 29مئی کیلئے نوٹس


لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی سے متعلق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر فریقین کو 29 مئی کے لیے نوٹس جاری کردئیے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے مقامی وکیل ثمرہ اور زین کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پیمرا کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پیمرا نے قانون کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، پیمرا کا ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہے اور یہ دائرہ اختیار اسلام آباد ہائی کورٹ کا بنتا ہے۔ اس پر درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیمرا کے پاس پابندی کے لیے کوئی شکایت نہیں گئی، لاہور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار بھی ہے، یہ درخواست سنے کا اختیار رکھتی ہے، پیمرا کے قوانین اور رولز کے مطابق عدالتی کارروائی کے ٹکرز اور ہیڈ لائنز تیار کی جاتی ہیں۔
وکیل اظہر صدیق نے مزید بتایا کہ اگر عدالتی کارروائی غلط رپورٹ ہو تو پیمرا کے پاس کونسل آف کمپلینٹ ہے، غلط عدالتی کارروائی رپورٹ کرنے پر متعلقہ عدالت توہین عدالت کی کارروائی کرسکتی ہے تاہم آج تک غلط کورٹ رپورٹنگ کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی عدالت کہہ دے کہ اس کے ریمارکس نا چلائے جائیں تو اس پر عمل ہوتا ہے، فئیر ٹرائل کا حق ہر شہری کو ہے۔
اس موقع پر جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دئیے کہ آئین کا آرٹیکل 19 آیا تو پھر رائٹ ٹو انفارمیشن کا قانون بھی لایا گیا۔ بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے کارروائی ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔ اس کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ نے پیمرا نوٹیفیکشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان کو معاونت کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

Recent Posts

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں 2 چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سرکاری اسکولوں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا…

3 mins ago

سپریم کورٹ طلبی کا نوٹس سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رہائشگاہ پر آویزاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پولیس نے سپریم کورٹ کے حکم پر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی…

15 mins ago

کینیا کی فلم پاکستان میں بھی دہرائی جاسکتی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بجٹ 25-2024 پر تنقید…

24 mins ago

بیرون ملک سفر کے خواہشمند نان فائلرز کے لیے بری خبر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ…

28 mins ago

کیا حکومت نان فائلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز سینیٹ نے فنانس بل 2024 کے لیے اپنی سفارشات کی…

34 mins ago

پشاور: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 13 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشاور میں چند گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں 16 افراد قتل…

41 mins ago