پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اسٹاف لیول معاہدے کے بغیر ختم


فریقین کا پالیسی مذاکرات ورچوئل طریقے سے جاری رکھنے پراتفاق
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف سے نئے بیل آوٹ پیکیج کے حصول کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اسٹاف لیول معاہدے کے بغیر ختم ہوگئے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات ورچوئل طریقے سے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے،آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ جامع اکنامک پالیسی اوراصلاحاتی پروگرام کیلئےاسٹاف لیول معائدے سےمتعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے،ورچوئل مذاکرات میں نئے قرض پروگرام کو حتمی شکل دینے کیلئے بات چیت ہوگی۔
اصلاحات کامقصد پاکستان کی ٹیکس آمدن اوروسائل کو بڑھانا ہےتوانائی شعبے میں بھاری لاگت کو کم کرنا ہوگا۔ پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کےبعد آئی ایم ایف کی جانب سےجاری اعلامیے میں کہاگیا ہےکہ پاکستان کی درخواست پر آئی ایم ایف وفد نے 13مئی سے دورہ کیا،نئے پروگرام سےمتعلق پاکستان کی درخواست کا جائزہ لیا گیا۔
اعلامیے کےمطابق پاکستانی حکام سے جامع اقتصادی پالیسی اور ریفارمز پروگرام پربات چیت ہوئی،پالیسی پر پاکستانی حکام سے ورچوئل بات چیت جاری رہےگی، ورچوئل بات چیت میں پاکستان کیلئے نئے پروگرام کو حتمی شکل دینے پر بات چیت ہوگی،ریفارمزپروگرام کا مقصد پاکستان میں مستحکم گروتھ کا ہدف حاصل کرنا ہے۔
آئی ایم ایف نےکہا ہےکہ ریفامز کےذریعےپاکستان کی ٹیکس آمدن اور وسائل کو بڑھانا ہے،انسانی وسائل کی ترقی، سماجی تحفظ اور ماحولیاتی و موسمی تبدیلیوں کے اثرات سےنمٹنا ہے۔ توانائی کےشعبےکو قابلِ بھروسہ بنانا،توانائی کی بھاری لاگت کو کم کرنا ہے،افراط زرمیں کمی اور ریاستی اداروں کی تنظیمِ نو اور نجکاری بھی اس میں شامل ہیں۔

Recent Posts

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر افغان طالبان کا ردعمل کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ…

2 mins ago

عمران خان کی رہائی، ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے کس انداز میں یقین دہانی کرائی؟رؤف حسن کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما رؤف حسن نے…

27 mins ago

ٹرمپ کے عمران خان سے اچھے تعلقات، ان کے امریکی صدر بننے سے فرق تو پڑے گا، پاکستان تحریک انصاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان…

38 mins ago

ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کے لیے ضرور آواز بلند کریں گے، مشاہد حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے…

45 mins ago

ثانیہ مرزا کا بیٹا ماہر فٹبالر بننے کے لیے کوشاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق…

52 mins ago

آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دفاعی عہدیداروں سے ملاقاتیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے سعودی عرب کے…

1 hour ago