ایس آئی ایف سی کا اجلاس 25 مئی کو طلب، وزیر اعلیٰ کے پی کو دعوت نہیں دی گئی


اجلاس میں خصوصی سرمایہ کاری کے حوالے سے منصوبوں کی منظوری دی جائے گی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی ) کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس 25 مئی کو طلب کرلیا گیا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔
وزیر اعظم آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف 25 کو ہونے والے ایس آئی ایف سی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں خصوصی سرمایہ کاری کے حوالے سے منصوبوں کی منظوری دی جائے گی ۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر دفاع، منصوبہ بندی، صنعت و پیداوار، قانون و انصاف، توانائی ، پٹرولیم و آبی ذخائر اور اطلاعات و نشریات کے وزراء ، وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام ، سندھ، پنجاب، بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ اور سیکرٹری ایپکس کمیٹی کو مدعو کیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ اجلاس میں شرکت صرف وہی لوگ کر سکیں گے جنہیں دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔
مشیر خزانہ کے پی کا رد عمل
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ کے پی کو اجلاس میں نہ بلانے پر ناراض ہوگئے اور اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو نہ بلانا بغض اور اصولوں کے خلاف ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے علاوہ تمام وزراء اعلیٰ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، علی امین گنڈاپور کو نہ بلانا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

4 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

6 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

6 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

6 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

6 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

7 hours ago