استعال شدہ کاروں کی درآمد پر پابندی کا مطالبہ کیوں؟ انڈس موٹر کمپنی کا انکشاف


حکومت کو استعمال شدہ کاروں کی درآمدات کو روکنے کے لیے اقدامات کی تجویز دی گئی ہے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے حالیہ عرصے میں استعمال شدہ درآمدی کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کے فیصلے کو عوامی سطح پر پذیرآرائی ملی لیکن مقامی سطح پر آٹو انڈسٹری نے حکومتی فیصلے کو مجموعی طور پر انڈسٹری کے لیے بری خبر قرار دیا۔
اس حوالے سے انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) کے چیف ایگزیکٹو علی اصغر جمالی نے حکومت کو بجٹ تجاویز پیش کی ہیں، جس میں ریونیو کی وصولی کو بڑھانے کے لیے استعمال شدہ کاروں کی درآمد پر پابندی لگانے پر زور دیا ہے۔ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق مطابق اصغر جمالی نے اس بات پر زور دیا کہ استعمال شدہ درآمدی کاروں پرریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے سے درآمدات میں تو اضافہ ہوا لیکن مقامی آٹو انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ’انہوں نے وزیر خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام سے ملاقات کی ہے، جس میں استعمال شدہ کاروں کی درآمدات کو روکنے کے لیے اقدامات کی تجویز دی گئی ہے، جس سے ممکنہ طور پر ریونیو 70 سے 80 ارب روپے تک بڑھ سکتا ہے۔
اصغر جمالی نے کہا کہ جنوری 2024 کے بعد سے مانگ میں اضافے کی توقعات کے باوجود، موجودہ سال میں استعمال شدہ کاروں کی درآمدات کی وجہ سے پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے لیے حالات برے رہے۔انہوں نے بتایا کہ مقامی آٹو انڈسٹری نے ڈھائی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے، مالی سال 2022 میں ٹیکسوں کی مد میں 400 ارب روپےادا کیے اور 25 لاکھ لوگوں کو براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں ملی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جولائی 2023 سے اپریل 2024 تک ہر ماہ اوسطاً 3,068 گاڑیاں، استعمال شدہ کاروں کی درآمدات میں اضافے نے مقامی کاروباروں کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس سے ممکنہ طور پر بے روزگاری اور ٹیکس محصولات میں نقصان ہوا ہے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

7 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

9 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

9 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

9 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

9 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

10 hours ago