کراچی: قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی ناصر اللہ دم توڑ گئے


گزشتہ دنوں میرپور ماتھیلو کے مقامی صحافی پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی تھی
میرپور ماتھیلو (قدرت روزنامہ)میرپور ماتھیلو میں گزشتہ دنوں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے صحافی ناصر اللہ گڈانی کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑ گئے۔دو روز قبل سندھ حکومت نے زخموں کی نوعیت شدید ہونے کی وجہ سے ناصر اللہ کو بہتر علاج کے لئے شہر قائد منتقل کیا تھا۔
نصر اللّہ گڈانی مقامی روزنامے سے وابستہ تھے، میرپور ماتھیلو میں جان لیوا حملے میں زخمی ہونے کے بعد انھیں رحیم یار خان لے جایا گیا تھا تاہم طبعیت نہ سنبھلنے پر انھیں کراچی کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چلے بسے۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) سمیت دیگر صحافتی تنظیموں نے ضلع گھوٹکی کے شہر میرپور ماتھیلو کے مقامی صحافی نصر اللہ گڈانی پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ اور ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صحافی پر قاتلانہ حملے کی مذمت، انتقال پر اظہار افسوس
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صحافی نصراللہ گڈانی کےانتقال پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نصراللہ کی زندگی بچانے کے لیے بھرپور اقدامات کئے، تاہم اللہ پاک کو یہی منظور تھا، حکومت نے نصراللہ کو ایئر ایمبولنس کے ذریعے کراچی منتقل کیا تھا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نصراللہ کی فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت صحافی نصراللہ کے لواحقین کے ساتھ ہے، اور لواحقین کی ہر ممکن امداد کی جائے گی۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

5 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

7 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

7 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

7 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

7 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

7 hours ago