اویس لغاری نے ہمیں چور بنا دیا ہے کہ ہم نے 600 ارب روپے کی چوری کی ہیں سینیٹر کامران مرتضی میری تقریر میں بتائیں چور کا لفظ کہاں ہے، نقصان کو نقصان نہ کہوں تو کیا کہوں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری


اسلام آباد،کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر کامران مرتضی کا سینیٹ اجلاس میں کہا ہے کہ وزیرصاحب نے ہمیں چور بنا دیا ہے
کہ ہم نے 600 ارب روپے کی چوری کی، انھوں نے اب ہمیں چور ڈاکو بنایا پہلے ہم صرف دہشتگرد تھے . سینیٹر کامران مرتضی کے اعتراض پروفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ میری تقریر میں بتائیں چور کا لفظ کہاں ہے
نقصان کو نقصان نہ کہوں تو کیا کہوں، واپڈا بورڈ میں جے یو آئی ف کے نمائندے بیٹھے ہیں، ہم کون ہیں کسی کو چور بنانے والے، نقصان چاروں صوبوں میں ہے، سولرائزیشن کا کہہ رہا ہوں جیسے ہی بلوچستان حکومت کا میکنزم ملے گا اس کی طرف جائیں گے

.

.

متعلقہ خبریں