بلوچستان کو 700 ارب روپے کی بجلی دی جاتی ہے اور سوا 400 ارب کا نقصان ہے بلوچستان کے زرعی شعبے کے ذمے 641 ارب کے واجبات ہیں، بل ادا کردیں، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری


اسلام آباد،کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے زرعی شعبے کے ذمے 641 ارب کے واجبات ہیں، بل ادا کردیں 24 گھنٹے بجلی دیں گے: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے زرعی شعبے کے ذمے 641 ارب روپے کے واجبات ہیں
کسان بل ادا کر دیں ہم 24 گھنٹے بجلی دیں گے۔سینیٹ اجلاس میں نقطہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 27 ہزار سے زائد ٹیوب ویلز ہیں جو 404 فیڈرز پر ہیںان پر 12 ہزار غیر قانونی ٹرانسفارمرز ہیں، وہ فیڈرز 96 فیصد نقصان پر چل رہے ہیں جس سے 80 ارب روپے کا نقصان ہے
ان کا کہنا تھا ہمیں علم ہے کہ سرکاری اہلکارزائد بلنگ کرتے ہیں اور صارفین کو بجلی چوری بھی سکھاتے ہیں، میرے محکمے کے پاس قانون کی رٹ قائم کرنے والے اہلکار نہیں، یہ کام سکیورٹی فورسز کا ہےانھوں نے کہا کہ بلوچستان کے زرعی شعبے کے ذمے 641 ارب روپے کے واجبات ہیں، سینیٹر صاحب جرگہ کرکیکسانوں سے بجلی کے بل ادا کرا دیں، ہم 24گھنٹے بجلی دیں گے
وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو 700 ارب روپے کی بجلی دی جاتی ہے اور سوا 400 ارب کا نقصان ہے، بلوچستان کے وزیراعلی سرفراز بگٹی کو کہہ چکے ہیں کہ وفاق کا جتنا شیئر ہے وہ ڈالیں گے اویس لغاری کا کہنا تھا بلوچستان کے ٹیوب ویلز جب شمسی توانائی پر چلے جائیں گے تو بجلی کا کنکشن کاٹنا پڑے گا، بلوچستان پاکستان کا اہم ترین حصہ ہے، پنجاب کو سبزی بلوچستان دیتا ہے۔

Recent Posts

ملک میں سرمایہ کاری چاہتے ہیں تو انتہا پسندی پر قابو پانا ہوگا: فیصل سبزواری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہےکہ ملک…

3 mins ago

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری غیرقانونی قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری غیرقانونی قرار…

6 mins ago

بلوچستان میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے 16اضلاع میں یکم جولائی سے انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع کرنےکا…

9 mins ago

آپ چاہتے ہیں ہم جیل جائیں، وہ وہاں زیادہ تقریر کرتا ہے،توہین الیکشن کمیشن کیس میں ممبر کمیشن کا شعیب شاہین سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں ممبر کمیشن نے شعیب…

16 mins ago

کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پیسکو افسر گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے…

17 mins ago

سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق چیف سیلیکٹر اور سابق کرکٹر محمد وسیم کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا…

20 mins ago