بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا اور اہلیہ میں علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا کی اپنی اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا وائرل ہونے لگی ہیں تاہم دونوں کی جانب سے تصدیق کا تردید تاحال نہیں کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس ہونے والے آئی پی ایل 2024 کے ایڈیشن میں ہاردک پانڈیا کی جانب سے خراب کارکردگی رہی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی اہلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔تاہم اب ریڈٹ پر موجود ایک صارف نے دونوں کے درمیان علیحدگی کا ذکر کیا ہے۔ ریڈٹ پر لکھی جانے والی پوسٹ میں صارف نے بتایا کہ یہ قیاس آرائیاں ہیں مگر ہاردک پانڈیا اور ان کی بیوی ایک دوسرے کے لیے سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ اپ لوڈ نہیں کررہے جس سے شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں کے درمیان فاصلہ بڑھ چکا ہے.فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر نتاشا اسٹینکووچ اپنے نام کے ساتھ پانڈیا لکھتی تھیں مگر اب نتاشا کی پروفائل سے ہاردک کا نام ہٹا دیا گیا ہے۔ پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ نتاشا کی سالگرہ 4 مارچ کو تھی لیکن پانڈیا نے بیوی کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارک باد سے متعلق کوئی پوسٹ شئیر نہیں کی۔

خیال رہے ہاردک پانڈیا نے 31 مئی 2020 کو بالی وڈ اداکارہ نتاشا اسٹینکوچ کے ساتھ ممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

11 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

13 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

13 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

13 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

13 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

14 hours ago