مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے نئی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے نئی درخواست دائر کر دی۔مریم نواز نے شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات کی روشنی میں بریت کی استدعا کی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے نئی درخواست دائر کر دی۔
مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروائی ہے۔مریم نواز نے سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات پر مبنی درخواست دائر کی ہے۔مریم نواز نے شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات کی روشنی میں بریت کی استدعا کی۔درخواست میں کہا گیا کہ شوکت عزیز صدیقی کی تقریر نے ساری کارروائی مشکوک بنا دی۔

ٹرائل کی سادی کارروائی، ریفرنس فائل کرنے کے احکامات بھی دباؤ کا نتیجہ ہو سکتے ہیں۔

جب کہ نیب کے لازم ہوتا ہے کہ وہ شفاف طور پر کارروائی کرے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کی تاریخ پولیٹکل انجینئرنگ اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کی کلاسک مثال ہے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں شریف خاندان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی ذرائع کی مدد سے حاصل کی گئی رقم سے لندن کے مہنگے ترین علاقے مے فئیر اور پارک لین کے نزدیک واقع چار رہائشی اپارٹمنٹس خریدے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی 2017 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی۔ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان کو جیل ، قید اور جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔سزا کے خلاف ملزمان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس نے سمبتر 2018 میں ان سزاؤں کو معطل کردیا تھا جس کے بعد نوازشریف، مریم نواز اور محمد صفدر اعون کو رہا کیا فیا تھا۔

Recent Posts

کپتان اچھا مل جائے تو ٹیم گراؤنڈ میں پرفارم کرتی ہے: راشد لطیف

لاہور(قدرت روزنامہ )سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ کپتان اچھا مل جائے…

5 hours ago

عمران خان کی رہائی امریکہ کی مرضی پر منحصر نہیں ہے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی…

5 hours ago

خانیوال، مدرسے سے واپس گھر جانیوالی 12 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی

خانیوال(قدرت روزنامہ) تحصیل کبیروالا میں مدرسے سے پڑھ کرواپس گھر جانیوالی 12 سالہ بچی کو…

6 hours ago

پنجاب کے میدانی علاقے شدید اور غیر معمولی دھند کی لپیٹ میں آ گئے

لاہور ( قدرت روزنامہ)پنجاب کے میدانی علاقے شدید اور غیر معمولی دھند کی لپیٹ میں…

6 hours ago

گھر بیٹھ کر تنقید کرنیوالوں کو تحریک انصاف کا نہیں سمجھتا:علی امین گنڈاپور

صوابی (قدرت روزنامہ )خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جو گھر…

6 hours ago

قومی ٹیم بھارت سے کسی بھی ٹورنامنٹ میں میچ نہیں کھیلے گی، نجی ٹی وی کا سنسنی خیز دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ…

7 hours ago