سندھ کے مختلف اضلاع میں پارہ 50 ڈگری سے تجاوز

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کے مختلف اضلاع میں آج پارہ 50 ڈگری سے تجاوز کرگیا .

محکمہ موسمیات کے مطابق مونجوداڑو میں آج پارہ 50.6 ڈگری ریکارڈ کیا،جیکب آباد میں 50 ڈگری کے ساتھ دن بھر شدید گرمی کا راج رہا،دادو 49، خیرپور میں درجہ حرارت 49.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .

لاڑکانہ 49، شہید بے نظیر آباد 47 اور سکھر میں پارہ 48.5 ڈگری رہا ،مٹھی 46.5، حیدرآباد 44.5 اور میرپور خاص میں درجہ حرارت 43.5 ڈگری ریکارڈ کیاگیا،بدین 42.3 اور ٹھٹھہ میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا .

. .

متعلقہ خبریں