ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.34 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 21.31 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 21 میں استحکام رہا۔

بیف، دال چنا، خشک دودھ، چائے، مٹن، گڑ، دہی، دودھ مہنگا ہوا جبکہ چکن، لہسن، گندم آٹا، پیاز، انڈے، دال مسور، ایل پی جی سستی ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سالانہ بنیاد پر پیاز 88 فیصد، سرخ مرچ 70 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ لہسن 53 فیصد، ٹماٹر 39 فیصد، نمک 33 اور بیف 24 فیصد مہنگا ہوا۔

ایک سال میں چینی کے نرخوں میں 20 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دال ماش 22 فیصد اور گیس چارجز 570 فیصد تک بڑھ گئے۔

Recent Posts

سپریم کورٹ طلبی کا نوٹس سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رہائشگاہ پر آویزاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پولیس نے سپریم کورٹ کے حکم پر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی…

10 mins ago

کینیا کی فلم پاکستان میں بھی دہرائی جاسکتی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بجٹ 25-2024 پر تنقید…

19 mins ago

بیرون ملک سفر کے خواہشمند نان فائلرز کے لیے بری خبر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ…

23 mins ago

کیا حکومت نان فائلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز سینیٹ نے فنانس بل 2024 کے لیے اپنی سفارشات کی…

29 mins ago

پشاور: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 13 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشاور میں چند گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں 16 افراد قتل…

36 mins ago

کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس کو حادثہ، 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوٹری کے مقام پر کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس کی…

44 mins ago