مسائل کا حل اور ترقی عوام کا حق ہے، کسی کا احسان نہیں:وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے رکن قومی اسمبلی شذرامنصب اورسابق ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے ملاقات کی جس میں ننکانہ صاحب اور گجرات کے ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ننکانہ صاحب اور گجرات کے پراجیکٹس پر گفتگوکی گئی اور وزیر اعلیٰ کو عوامی مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ رکن قومی اسمبلی شذرامنصب اورسابق ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے مہنگائی سے ریلیف کی کاوشوں پر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کا ہر سیکٹر میری ترجیح ہے۔عوام کے مسائل کا حل ہر صورت یقینی بنائیں گے۔صوبے بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور لینڈ فل سائٹس قائم کی جائیں گی۔ مسائل کا حل اور ترقی عوام کا حق ہے، کسی کا احسان نہیں۔صوبے بھر میں 2500بنیادی مراکز صحت اور 300دیہی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کی جارہی ہے۔ اضلاع کے ہسپتالوں میں کارڈیالوجی اور پیڈز کے جدید ترین یونٹ قائم کریں گے۔ہر ضلع میں علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے تاکہ کسی کو علاج کے لئے دوسرے شہرمیں نہ جانے پڑے۔

اس موقع پر معاون خصوصی ذیشان ملک بھی موجود تھے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

5 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

7 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

7 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

7 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

7 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

7 hours ago