ریکورڈیک کے حوالے سے فیصلہ ایک حدتک قابل قبول ہے ،بلوچستان کو 50فیصد حصہ دیا جائے، یونس زہری


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی میں جمعیت علما اسلام کے رہنما و اپوزیشن لیڈر میر یونس زہری نے کہا ہے کہ سرفراز حکومت کو 6ماہ کے دوران دیکھیں گے کہ ان کی کیا کارکردگی رہے گی اس کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے میرے حلقے میں سب سے بڑا مسئلہ پینے کے صاف پانی کا تھا جو ہم نے ایک حد تک حل کردیا ہے کوئٹہ کراچی شاہراہ جب تک دو رویہ نہیں بن جاتا اس وقت تک حادثات کم نہیں کیے جاسکتے ریکورڈیک کے حوالے سے فیصلہ ایک حدتک قابل قبول ہے تاہم ہمارا مطالبہ ہے کہ بلوچستان کو 50فیصد حصہ دیا جائے میر ا پسندیدہ لیڈر مولانا فضل الرحمان ہے میری کوشش ہے کہ ہم اسمبلی میں عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کریں سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے حوالے سے اب تک کسی نے ثبوت سامنے نہیں لائے جس سے ثابت ہو کہ کرپشن ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا قائد حزب اختلاف میر یونس زہری کا کہنا تھا کہ ہم نے خضدار میں یونیورسٹیوں کا جال بچا دیا ہے تاکہ ہمارے لوگوں کو اپنے ضلعی کے اندر تعلیم کی تمام سہولیات باہم پہنچائی گے اایک سوال کے جواب میں کہا کہ خضدار میں مزید کام کی ضرورت ہے زراعت اور بجلی کا مسئلہ حل ہو تو ہم آگے بھی اس بارے میں سوچیں گے گیس بلوں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں میر یونس زہری کا کہنا تھا کہ کیس عدالت میں ہیں اب جب عدالت سے فیصلہ آئے گا تو اس کے بعد ہی اس پر بات کی جاسکتی ہے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ہم حکومت کارکردگی کو دیکھ رہے ہیں چھ ماہ گزرنے کے بعد اس پر اپنا رد عمل دیں گے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ میں کڑائی گوشت بہترین بنا تا ہوں میری خواہش ہے کہ دوستوں کو دعوت پر بلا کر انہیں کھلاو مجھے اچھی گاڑیاں رکھنے کا بھی شوق ہے تاہم اب جب اپوزیشن لیڈر کا عہدہ ملا ہے تو زیادہ تر یہ کوشش ہوتی ہے کہ حکومت کی غلطیوں کی نشاندہی کروں اور عوام کے اہم مسائل کو اجاگر کرکے ان کے حل کیلئے حکومت پر دباو ڈالوں ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ جب تک دو رویہ نہیں بن جاتا اس وقت تک قیمتی جانوں کے ضیاع کو نہیں روکا جاسکتا وزیرا عظم شہباز شریف نے کوئٹہ کراچی اور چمن شاہراہ کا افتتاح کردیا ہے کام بھی جاری ہے اب اس کیلئے مزید فنڈز بھی جاری ہوئے ہیں امید ہے کہ یہ منصوبہ جلد سے جلد مکمل ہوگا تاکہ لوگوں کا یہ دیرینہ مسئلہ ہمیشہ کیلئیے حل ہو

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

10 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

12 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

12 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

12 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

12 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

12 hours ago