حب، بلوچستان میں صنعتی ترقی کے فروغ کیلئے حکومت عملی اقدامات کررہی ہے ، سیکرٹری انڈسٹریز


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیکرٹری انڈسٹریز بلوچستان نور احمد پرکانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صنعتی ترقی کے فروغ کیلئے حکومت عملی اقدامات کررہی ہے حب گڈانی ماربل انڈسٹری اور حب لیڈا کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے۔ حب بلوچستان میں صنعتی ترقی کے فروغ کیلئے حکومت عملی اقدامات کررہی ہے گڈانی ماربل انڈسٹری اور حب لیڈا کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے یہ بات سیکرٹری انڈسٹریز بلوچستان نور احمد پرکانی نے دورہ حب ماربل سٹی کے موقع پر حب لیڈا افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر حب لیڈا کے مینجنگ ڈائریکٹر فرید احمد خان محمد حسنی ڈائریکٹر ماربل سٹی شفیق احمد قاسمی انکے ہمراہ تھے دورے کے دوران ایم ڈی لیڈا حب اور حب ماربل سٹی ایسوسی ایشن کے نمائندے نے مختلف ماربل پروسیسنگ کے حوالے سے سیکرٹری کو بریفنگ دی اس موقع پر سیکریٹری انڈسٹری و کامرس نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حب ماربل سٹی انڈسٹریل اسٹیٹ کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ حب ماربل انڈسٹری کو فروغ حاصل ہو انھوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت ایسے صنعتی شعبوں میں خاص دلچسپی رکھتی ہے جو کراچی سے نزدیک ترین ہونے کی وجہ سے حب ماربل زون کے صنعت کاروں کو تمام سہولیات فراہم کی حارہی ہیں جس سے بلوچستان اور پاکستان کی معاشی ترقی وابستہ ہے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

9 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

10 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

10 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

10 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

11 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

11 hours ago