اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے 28 مئی کو طلب کردہ جنرل کونسل کے اجلاس کا مقام تبدیل کرتے ہوئے اب ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اس سے قبل مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد کیا جانا تھا تاہم مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس اب مقامی ہوٹل میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
جنرل کونسل کے لگ بھگ ساڑھے 3 ہزار ارکان کو 28 مئی کو مقامی ہوٹل پہنچنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے، مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کی سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا.
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مسلم لیگ ن پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پارٹی صدر بنانے کی قرار داد متفقہ منظور کی گئی تھی، قرار داد کے مطابق نواز شریف کو 2017 میں ایک سازش کے تحت نااہل کرتے ہوئے جبری طور پر پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا۔
قرارداد کے متن کے مطابق آج جبکہ سازشی آرڈرز اور جعلی سزائیں اپنے انجام کو پہنچ چکی ہیں اور نواز شریف سرخرو ہوگئے ہیں تو پارٹی ان سے استدعا کرتی ہے کہ وہ دوبارہ قیادت سنبھالیں۔۔۔تاکہ پارٹی ان کی ولولہ انگیز قیادت میں عوامی مقبولیت کی نئی جہتیں طے کرسکے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…