سعودی وزارت حج و عمرہ نے کسٹم ڈیکلیریشن کے نئے اصول و ضوابط جاری کر دیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے کسٹم ڈیکلیریشن کے حوالے سے نئے اصول وضوابط جاری کر دیے ہیں تاکہ عازمین کرام کی آمدوروانگی کو محفوظ بنایا جا سکے۔
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے آگاہی سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ ایسے عازمین کرام جن کے پاس مملکت میں آمد اور روانگی کے وقت ایسی اشیا ہوں جن کی قیمت 60 ہزار ریال تک ہو، یا اتنی رقم جو 60 ہزار ریال سے زیادہ ہو یا ایسا سامان جو تجارتی مقدار میں ہو جس کی مالیت 3 ہزار ریال سے زیادہ ہو، یا ایسی اشیاء جو ٹیکس کے تابع ہوں، یا وہ اشیاء جن کا درآمد یا برآمد کرنا ممنوع ہو، جیسا کہ آثار قدیمہ وغیرہ اس کے لیے ڈیکلیریشن فارم بھرنا لازمی ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ڈاٹ کام پر سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے آفیشل پیج کی گئی پوسٹ میں عازمین حج کو متنبہ کیا گیا ہے کہ کسٹم ڈیکلیریشن فارم پر دستخط نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے کسٹم ڈیکلیریشن کے حوالے سے نئے اصول وضوابط اس لیے جاری کیے ہیں تاکہ عازمین اور حجاج کرام کی آمد وروانگی کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

18 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

19 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

19 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

19 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

19 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

20 hours ago