کیا سوشل میڈیا ٹرولنگ ہانیہ عامر کو بھی متاثر کرتی ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تبصرے مجھ پر اثر انداز نہیں ہوتے، آپ کو ٹرولنگ کو الگ رکھنا سیکھنا ہوگا۔
ہانیہ عامر حال ہی میں بی بی سی ایشین نیٹ ورک کے انٹرویو میں نظر آئیں، جس کی میزبانی ہارون رشید نے کی تھی۔ انٹرویو میں ہانیہ عامر نے غیر ضروری سوشل میڈیا ٹرولنگ سے متعلق سوال کا جواب دیا جو وہ انٹرنیٹ پر برداشت کرتی ہیں۔ ہانیہ عامر نے کہا کہ نفرت انگیز تبصرے مجھ پر اثر انداز نہیں ہوتے، آپ کو ٹرولنگ کو الگ رکھنا سیکھنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر میرے منیجر اور میری والدہ کچھ کہیں گے تو میں اسے سنوں گی کیونکہ وہ مجھے اہمیت دیتے ہیں کیونکہ انہوں نے مجھے بڑھتے ہوئے دیکھا ہے، ان کی رائے میرے لیے اہمیت رکھتی ہے، تاہم پرستار مجھے وہ باتیں بتا سکتے ہیں جو وہ مجھ میں پسند کرتے ہیں، وہ میری شکل کے بارے میں رائے رکھ سکتے ہیں، لیکن مجھے یہ کیوں سننا پڑے۔ جی ہاں، ان کی رائے زیادہ سخت نہیں ہونی چاہیے، لیکن اگر ایسا ہے بھی تو یہ مجھے کچھ وقت کے لیے تکلیف پہنچا سکتا ہے لیکن اس سے مجھے کوئی پریشانی نہیں ہوگی اور ٹرولرز کی تعداد بھی بہت کم ہے، مجھے پچاس اچھے تبصروں کے بعد انسٹاگرام پر کوئی منفی تبصرہ ملتا ہے۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ آپ کو ایک اداکار کو باکس کرنے کی ضرورت کیوں ہے، ایک اداکار سوشل میڈیا پر کیوں نہیں رہ سکتا یا ایک اداکار کوئی اور پیشہ ور کیوں نہیں ہوسکتا، میں ایک کا انتخاب کیوں کروں؟ مجھے سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت اور اداکار ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔ یہ میں ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ میں مختلف ہوں۔

ہانیہ عامر خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنی مشہور فلموں جانان اور نامعلوم افراد 2 کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ ہانیہ عامر کے مشہور ڈراموں میں تتلی، دلربا، عشقیہ، میرے ہمسفر اور مجھے پیار ہوا تھا شامل ہیں۔ وہ دوسری سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت ہیں جن کے انسٹاگرام پر 13 ملین فالوورز ہیں۔ اداکارہ نے اپنے مقبول ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر کے ذریعے بھارت میں بھی شہرت حاصل کی۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

9 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

10 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

10 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

10 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

11 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

11 hours ago