پشاور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق پشاور میں رحمٰن بابا گرڈ اسٹیشن کے باہر مظاہرین جمع ہوئے اور احتجاج کی، جس کی قیادت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی مظاہرین کررہے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ بند نہ ہوئی توگرڈ اسٹیشن کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیں گے، پی ٹی آئی رہنما فضل الہیٰ نے شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن بند کرنے کی دھمکی دے دی۔
فضل الہیٰ کا کہنا تھا کہ شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن بند ہونے سے اسلام آباد کی بجلی بھی بند ہوگی۔
ادھر، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پشاور میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، مزید کہا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 27 فی صد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پشاور میں درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈیرہ اسمعیٰل خان میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، مزید بتایا کہ کوہستان، دیر، سوات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

13 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

14 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

14 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

14 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

15 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

15 hours ago