’اکھ لڑی بدوبدی‘ گانے میں چاہت کے ساتھ کام کرنے کا نتیجہ کیا نکلا؟ ماڈل وجدان راو بتاتے ہوئے رو پڑیں

لاہور(قدرت روزنامہ )سوشل میڈیا پر اپنے بےسُرے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے ساتھ وائرل گانے ‘اکھ لڑی بدوبدی’ میں ماڈلنگ کرنے والی ’وجدان راؤ ‘نے گانے میں کام کرنا زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیدیا ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ ماہ یوٹیوب پر چاہت فتح علی خان کا گانا ‘اکھ لڑی بدوبدی’ ریلیز ہوا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب وائرل ہوگیا اور صرف ایک ماہ کے اندر اس گانے کی یوٹیوب ویڈیو پر 20 ملین ویوز آچکے ہیں۔

اس گانے میں چاہت فتح علی خان کے ساتھ جلوہ گر ہونے والی ماڈل وجدان راؤ نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کیا کہ گانا ‘اکھ لڑی بدوبدی’ میں کام کرنا اُن کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی جس کے لیے وہ بہت پچھتا رہی ہیں۔وجدان راؤ نے کہا کہ میں اس گانے سے پہلے بھی چاہت فتح علی خان کے ساتھ پانچ گانے ریکارڈ کروا چکی ہیں جن میں سے چار گانوں کے لیے میں نے اپنی ویڈیو بناکر چاہت فتح علی خان کو لندن بھیجی تھی، پھر گلوکار نے ایڈیٹنگ کے ذریعے مجھے اپنے گانوں کا حصہ بنایا تھا جبکہ ایک گانے کی شوٹنگ گلوکار کے ساتھ ہی کی تھی۔

ماڈل نے کہا کہ گانا ‘اکھ لڑی بدوبدی’ کی شوٹنگ پاکستان میں ہی ہوئی اور مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ گانا اس قدر وائرل ہوجائے گا لیکن گانے کی کامیاب کے بعد سوشل میڈیا پر مجھے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین مجھے طعنے دے رہے ہیں کہ میں نے اپنے دادا کی عُمر کے شخص کے ساتھ کام کیا، لوگ میرے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال کررہے ہیں۔وجدان راؤ نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید پر آبدیدہ ہوتے ہوئے مزید کہا کہ میں نے تو لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے چاہت فتح علی خان کے ساتھ ‘اکھ لڑی بدوبدی’ میں کام کیا تھا۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

11 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

12 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

13 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

13 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

13 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

13 hours ago